ایران کا دوبارہ جوہری تنصیبات کی تعمیر کا اعلان

Nov 02, 2025 | 19:08:PM
ایران کا دوبارہ جوہری تنصیبات کی تعمیر کا اعلان
کیپشن: ایرانی صدر مسعود پزشکیان,فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ایران نے دوبارہ جوہری تنصیبات کی تعمیرکا اعلان کردیا۔

ایران کے ایٹمی توانائی ادارے کے دورے کے موقع پر ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ جوہری تنصیبات پہلے سے زیادہ مضبوط بنائیں گے۔ کہا ایران جوہری ہتھیارحاصل کرنے کا نہ پہلے ارادہ رکھتا تھا نہ اب ایسا کوئی ارادہ ہے۔

 ایرانی صدر کو ایٹمی تنصیبات کی تازہ ترین صورتحال پر بریفنگ بھی دی گئی۔ مسعود پزشکیان نے کہا کہ عمارتیں تباہ کر دینے سے ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے، ہمارے سائنس دانوں کے پاس اب بھی وہ تمام ضروری علم و ہنر موجود ہے۔

دوسری جانب ایرانی حکومت کی ترجمان فاطمہ مہاجرانی کہتی ہیں کہ ایران کو جوہری پروگرام پر مذاکرات کی بحالی کا پیغام ملا ہے تاہم یہ پیغام کہاں سے آیا ہے ترجمان نے اس کی وضاحت نہیں کی۔

یاد رہے کہ اسرائیل نے جون میں ایران کے خلاف غیر معمولی بمباری مہم شروع کی تھی، جس کے نتیجے میں 12 روزہ جنگ چھڑ گئی تھی۔ اس دوران اسرائیل نے ایران کی جوہری اور عسکری تنصیبات سمیت رہائشی علاقوں کو بھی نشانہ بنایا اور کئی اعلیٰ سطحی سائنس دان مارے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:دنیا کے کم عمر ترین سیلف میڈ ارب پتی بننے والے 3 نوجوان