بلوچستان: نوعمر قیدیوں کیلئے علیحدہ جیل بنے گی

Nov 02, 2025 | 15:28:PM
بلوچستان: نوعمر قیدیوں کیلئے علیحدہ جیل بنے گی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) بلوچستان حکومت نے نو عمر قیدیوں کے لئے کوئٹہ میں علیحدہ جیل بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

 محکمہ جیل خانہ جات کے مطابق نو عمر قیدیوں کی بحالی اور تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے علیحدہ جیل تعمیر کی جائے گی۔

 اس منصوبے پر 75 کروڑ روپے لاگت آئے گی، کام کا آغاز جلد کیا جائے گا، ماڈل جیل میں سکول اور پیشہ ورانہ تربیت کا مرکز بھی ہوگا۔

حکام کا کہنا ہے کہ سینٹرل جیل کے قریب نئی عمارت تعمیر کی جائے گی جو جدید سہولیات سے آراستہ ہوگی۔

 ابتدائی طور پر سریاب روڈ پر عارضی جیل قائم کی جائے گی تاکہ نو عمر افراد کو وہاں منتقل کیا جا سکے۔

محکمہ جیل خانہ جات کے مطابق نو عمر قیدیوں کو بالغ مجرموں سے الگ رکھنے کیلئے یہ قدم اٹھایا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:وزیر آبادسے کراچی براستہ فیصل آباد ٹرین سروس2 ماہ بعد بحال