24گھنٹوں میں کتنے ای چالان ہوئے؟ٹریفک پولیس حکام نے خبردارکردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اُسامہ ملک)کراچی میں ٹریفک پولیس حکام نے ای چلان کی گزشتہ 24 گھنٹے کی رپورٹ تیار کرلی۔
ٹریفک پولیس حکام کے مطابق 24گھنٹےکےدوران 3ہزار 283 شہریوں کےچالان کیےگئے،سب سے زیادہ چالان سیٹ بیلٹ کی خلاف ورزی پر کیے گئے جس پر1ہزار992چالان کیےگئے۔
رپورٹ کے مطابق تیز رفتار ڈرائیونگ پر104 ،بغیر ہیلمٹ کے 761چالان کئے گئے،لال سگنل جمپ کرنے پر119اوردوران ڈرائیونگ موبائل فون استعمال پر87چالان کئےگئے۔
رپورٹ کے مطابق غیرقانونی پارکنگ پر 26،اوور لوڈنگ پر2،سٹاپ لائن کی خلاف ورزی پر28،رانگ وے آنے پر2 اور کالے شیشے پر71چالان کئے گئے۔
یہ بھی پڑھیں:ڈینگی کے وارجاری،مریضوں کی تعداد میں مزید اضافہ، 2 افراد دم توڑ گئے
ٹریفک پولیس حکام کے مطابق ای چالاننگ سسٹم باقاعدہ طور پر فعال کردیا گیا ہے،سسٹم کا مقصد چالان کرنا نہیں بلکہ قوانین پر عملدرآمد کروانا ہے۔
ڈی آئی جی ٹریفک پیرمحمدشاہ کاکہناہے کہ بغیرلائسنس موٹرسائیکل چلانےپر20ہزار کا چالان ہوگا،تمام شہری اپنےڈرائیونگ لائسنس اپڈیٹ رکھیں،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر اب کسی کو چھوٹ نہیں۔