ڈینگی کے وارجاری،مریضوں کی تعداد میں مزید اضافہ،ہسپتال بھرگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ملک میں ڈینگی نے چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 2 افراد کی جان لے لی۔
سندھ ہیلتھ ڈایپارٹمنٹ کے مطابق کراچی میں ایک 30 سالہ خاتون اور 65 سالہ مرد ڈینگی بخار سے وفات پا گئے،صرف کراچی اور حیدر آباد سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1411 نئے ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
ملک کے باقی حصوں میں بھی ڈینگی کے حملے جاری ہیں۔
حیدرآباد میں ڈینگی سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 3 اموات ہوگئیں جس کے بعدمرنے والوں کی تعداد 26 ہوگئی،محکمہ صحت سندھ کے مطابق حیدرآباد میں 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے مزید 793 کیسز رپورٹ ہوئے، ڈینگی کے شکار233 افراد سرکاری و نجی ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
محکمہ صحت پنجاب کی تازہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں 38 نئے ڈینگی مریض رپورٹ ہوئے جن میں لاہور میں 3، راولپنڈی میں 15 اور فیصل آباد میں 6 مریض شامل ہیں۔
لاہور میں ڈینگی کے مصدقہ مریضوں کی مجموعی تعداد 565 تک پہنچ گئی جبکہ پورے پنجاب میں یہ تعداد 3,074 ہو گئی ہے۔
دوسری جانب اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 23 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جن میں سے 17 رورل ایریاز اور 6 اربن ایریاز سے تعلق رکھتے ہیں۔
انسداد ڈینگی مہم کے تحت اسلام آباد کے مختلف ہسپتالوں میں اس وقت 67 مریض زیرِ علاج ہیں۔انسداد ڈینگی ٹیموں نے شہر کے حساس علاقوں میں 861 مقامات پر فوگنگ اور 1,142 مقامات پر اسپرے کا عمل مکمل کیا,اس کے علاوہ شہر کے مختلف حصوں میں 30,137 انسپکشنز کی گئیں اور 185 پازیٹیو ہاٹ سپاٹس کی نشاندہی کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع
ضلعی انتظامیہ نے متاثرہ علاقوں میں ڈینگی ٹیمز کو روزانہ کی رپورٹ پیش کرنے اور ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت کی ہے۔
پبلک مقامات پر آگاہی بینرز اور انفارمیشن بورڈز نصب کیے گئے ہیں اور متعدد افراد کو ایس او پیز کی خلاف ورزی پر حراست میں بھی لیا گیا ہے۔
انتظامیہ نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ صفائی کا خاص خیال رکھیں اور ڈینگی ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔