آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں گوجرانوالہ پہلے نمبر پر آگیا 

Nov 02, 2025 | 10:20:AM
 آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں گوجرانوالہ پہلے نمبر پر آگیا 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  ( زاہد اقبال رانا ) ملک کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں گوجرانوالہ پہلے نمبر پر آگیا  ہے۔ شہر کا ائیر کوالٹی انڈیکس 379 تک پہنچ گیا، سموگ کے باعث شہریوں کا سانس لینا بھی دشوار ہوگیا ۔
  تفصیلات کے مطابق   پنجاب میں سموگ کی صورتحال میں بہتری نہ آسکی ، فضائی آلودگی میں  لاہور  کے بعد  گوجرانوالہ پہلے نمبر آگیا ۔  شہر کا ائیر کوالٹی انڈیکس 379 تک پہنچ گیا، سموگ کے باعث شہریوں کا سانس لینا بھی دشوار ہوگیا ۔

صوبائی دارالحکومت کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس 346 تک پہنچ گیا، گلبرگ 595، سول سیکرٹریٹ 557، اقبال ٹاؤن میں اے کیو آئی 547 ریکارڈ کیا گیا ہے، سموگ کے باعث سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے۔

اس کے علاوہ پنجاب کے دیگر شہروں فیصل آباد میں 377 ، گوجرانوالہ 379 اور ملتان میں ایئر کوالٹی انڈیکس 276 کو چھو گیا۔

 یہ بھی پڑھیں:سٹار کرکٹر کا ٹی ٹونٹی سےریٹائرمنٹ کا اعلان

طبی ماہرین نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے اجتناب برتنے اور ماسک کا استعمال یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔