بابراعظم کی محنت کا فین ہوں، ورلڈ کپ بھی جتوا سکتا ہے:سلمان آغا

Nov 02, 2025 | 01:06:AM
بابراعظم کی محنت کا فین ہوں، ورلڈ کپ بھی جتوا سکتا ہے:سلمان آغا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 ںیوز )پاکستان ٹیم کے کپتان سلمان آغا نے کہا ہے کہ بابر اعظم کی محنت کا فین ہوں ، انہیں انڈر 16 سے جانتا ہوں ۔

جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز جیتنے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ لاہور کے فیصلہ کن میچ میں بائولنگ اور بیٹنگ دونوں ہی شاندار رہے ۔

انھوں نے کہا کہ بائولرز نے سیریز میں اچھا کم بیک کیا ہے جبکہ بیٹرز بھی بھرپور فارم میں نظر آئے ہیں ، بابر اعظم کو انڈر 16,سے جانتا ہوں اس لئے اچھی پارٹنر شپ لگ جاتی ہے۔

صحافیوں کے ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ بابراعظم ورلڈ کپ بھی جیتوا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :بابر اعظم کا نیا ریکارڈ، ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا