بابر اعظم کا نیا ریکارڈ، ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پاکستانی ٹیم کے سٹار بیٹر بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
بابر اعظم نے بھارتی بلے باز ویرات کوہلی کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ 50 سے رنز کی اننگز کا ریکارڈ توڑ دیا۔
بابر اعظم نے یہ کارنامہ لاہور میں جنوبی افریقا کے خلاف سیریز کے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں سر انجام دیا۔
بابر اعظم نے اس میچ میں 36 گیندوں پر 51 رنز سکور کرکے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اپنی 40 ویں نصف سنچری مکمل کی۔
اس سے قبل انہوں نے 39 ویں نصف سنچری کے ساتھ ویرات کوہلی کا ریکارڈ برابر کیا تھا۔
???? @babarazam258 notches his 4️⃣0️⃣th fifty-plus score in T20Is - most for any batter in the format #PAKvSA | #GreenPeYaqeen | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/KGAkUuQoU1
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 1, 2025
واضح رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں جنوبی افریقا کے خلاف سیریز کے بعد بابر اعظم مختصر فارمیٹ کی ٹیم سے باہر تھے۔
ایشیا کپ 2025 میں ناکامی کے بعد بابر اعظم کو جنوبی افریقا کے خلاف ہوم ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے دوبارہ ٹیم میں شامل کیا گیا۔