پاکستان اور نیوزی لینڈ میچ میں بارش کا امکان

Nov 02, 2023 | 16:07:PM
پاکستان اور نیوزی لینڈ میچ میں بارش کا امکان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بنگلور میں ہفتے کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ کے دوران دوپہر میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ 

ہفتے کو بنگلور میں دن 2 بجے سے 70 سے 80 فیصد بارش کا امکان ہے,واضح رہے کہ ہفتے کو پاکستان کا نیوزی لینڈ کیخلاف اچھے مارجن سے میچ جیتنا ضروری ہے۔ 

میچ میں 84 رنز کی فتح پاکستان کو نیوزی لینڈ سے اوپر لے جائے گی، تاہم میچ اگر واش آؤٹ ہوا تو دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملے گا اور نیٹ رن ریٹ پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں: آخر کار سنی گئی،پٹرول سستا ہو گیا

خیال رہے کہ بنگلور میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ صبح ساڑھے 10 بجے شروع ہونا ہے۔