9مئی جلاؤگھیراؤکیس،خدیجہ شاہ کوآج بھی ضمانت نہ مل سکی

Nov 02, 2023 | 14:55:PM
9مئی جلاؤگھیراؤکیس،خدیجہ شاہ کوآج بھی ضمانت نہ مل سکی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) 9مئی جلاؤگھیراؤکیس کے حوالے سےلاہور کی انسداددہشتگردی عدالت نے خدیجہ شاہ کی درخواست ضمانت بعدازگرفتاری کی سماعت پرمقدمے کاریکارڈطلب کرتے ہوئے سماعت 6 نومبرتک ملتوی کردی۔

  9 مئی کو راحت بیکری کے باہر جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں خدیجہ شاہ کی درخواست ضمانت بعدازگرفتاری پر سماعت انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے کی، عدالت میں مقدمے کا ریکارڈ پیش نہ کیا جاسکا۔

پراسکیوشن نے کہا کہ مقدمے کا ریکارڈ اسلام آباد میں ہے،عدالت نے آئندہ سماعت پر مقدمے کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے سماعت 6 نومبر تک ملتوی کردی۔

یہ بھی پڑھیں: ڈالر کی قیمت مزید بڑھ گئی، نیا ریٹ کیا ہے؟ انٹر بینک سے اہم خبر آ گئی