ڈالر کی قیمت مزید بڑھ گئی، نیا ریٹ جانیے

Nov 02, 2023 | 13:12:PM
ڈالر کی قیمت مزید بڑھ گئی، نیا ریٹ جانیے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)روپے کی قدر کم ہونے لگی،امریکی ڈالر  کی اونچی اڑان کا سلسلہ پھر شروع ہو گیا، آج بھی کاروبار کے دوران انٹر بینک میں ڈالر مزید مہنگا ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 77 پیسے مہنگا ہوگیا ،انٹربینک میں ڈالر 283 روپے سے تجاوز کرگیا ،انٹربینک میں ڈالر 282.65 روپے سے بڑھ کر 283.42 روپے پر بند ہوا

گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 282 روپے 65 پیسے پر بند ہوا تھا، ماہرین کے مطابق درآمدی بل اور بیرونی قرض کی طلب پر  روپے کی قدر میں کمی دیکھی جارہی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: آخر کار سنی گئی،پٹرول سستا ہو گیا

دوسری جانب اسٹاک ایکسچنج میں مثبت اختتام ہوا،100 انڈیکس 314 پوانٹس کے اضافے سے بند ہوا،100 انڈیکس 52ہزار 656 کی سطح پر بند ہوا ۔

مارکیٹ میں14.57 روپے مالیت کے 47.50کروڑ شئیرز کا کاروبار ہوا،آج 349 کمپنیوں کے شیئرز میں لین دین ہوا،192 کمپنیوں کے شئیرز کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، 132 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔