کورونا سے مزید  10افراد جاں بحق،مثبت کیسز کی شرح1.16فیصد 

Nov 02, 2021 | 06:58:AM
کورونا ، ملک ، اعداد و شمار
کیپشن: کورونا مریض
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) حکومت کی بہتر حکمت عملی کے باعث کورونا کے پھیلاؤ پر قابو پا لیا گیا ہے۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موذی کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں مزید   10افراد جاں بحق ہوگئے۔ 457نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح1.16فیصد رہی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق  پنجاب میں  گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 39ہزار296افراد کے نئے ٹیسٹ کئے گئے، 457مثبت کیسز رپورٹ ہوئے،  جبکہ ہسپتالوں میں داخل 1ہزار234مریضوں  کی حالت تشویشناک ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:بلوچستان میں گاڑی میں دھماکا، ایک شخص جاں بحق