بلوچستان میں گاڑی میں دھماکا، ایک شخص جاں بحق

Nov 01, 2021 | 22:43:PM
گاڑی میں دھماکے، ایک شخص جاں بحق،
کیپشن: حب میں دھماکا، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بلوچستان کے علاقے حب میں گاڑی میں دھماکے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق حب میں شارجہ ہوٹل کے قریب گاڑی میں دھماکا ہوا جس میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا،دھماکے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت میراکرم ساجدی کے نام سے ہوئی ،اکرم ساجدی کا تعلق آواران کی سیاسی، کاروباری وسماجی شخصیت میں ہوتا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور نیوزی لینڈ سے عبرتناک شکست: انوشکاشرما کا ری ایکشن بھی سامنے آگیا
وزیراعلیٰ بلوچستان نے حب میں میراکرم ساجدی کی گاڑی پر بم حملے کی مذمت کی اور میراکرم ساجدی کی شہادت پر دکھ اور افسوس کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ میراکرم ساجدی آواران کی معروف سیاسی شخصیت تھے ۔
عبدالقدوس بزنجو نے میراکرم ساجدی کے لواحقین سے تعزیت اور ہمدردی کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ غم کی اس گھڑی میں لواحقین کے ساتھ ہیں ،وزیراعلیٰ بلوچستان نے آئی جی کو واقعہ میں ملوث عناصر کی گرفتاری کی ہدایت کردی۔

یہ بھی پڑھیں: جینے لگا ہوں پہلے سے زیادہ۔۔حریم شاہ کی زبر دست پر فارمنس ،ویڈیو وا ئرل