پاکستان اور نیوزی لینڈ سے عبرتناک شکست: انوشکاشرما کا ری ایکشن بھی سامنے آگیا

Nov 01, 2021 | 19:56:PM
ٹی 20ورلڈکپ، پاکستان، بھارت،
کیپشن: انوشکا شرما، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان کے بعد نیوزی لینڈ سے شکست پر انڈین ٹیم پر میمز کا سلسلہ ابھی تھما نہیں تھا کہ انوشکا شرما کا بھی ری ایکشن سامنے آگیا۔
تفصیلات کے مطابق ٹی 20 ورلڈکپ کے پہلے میچ میں پاکستان نے بھارت کو 10 وکٹوں سے عبرتناک شکست دی تھی ، اس کے بعد نیوزی لینڈ نے بھی بھارتی سورماﺅں کو 8 وکٹوں سے دھول چٹا دی۔جس پر بھارت کیلئے سیمی فائنل تک پہنچنے کے دروازے تقریباً بند ہو چکے ہیں ۔بھارت کو سیمی فائنل تک پہنچنے کیلئے تین اہم میچ بھاری مارجن سے جیتنا ہونگے ۔

یہ بھی پڑھیں: سابق بھارتی حسینہ ساتھی سمیت کار حادثے میں ہلاک
نیوزی لینڈ سے شکست کے بعد بھارتی ٹیم کیخلاف سوشل میڈیا پر میمز کا ایسا طوفان برپا ہے جسے دیکھ کر لوگوں کا اپنی ہنسی پر قابو رکھنا مشکل ہو جاتا ہے ایسے میں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انوشکا شرما نیوزی لینڈ سے شکست کے بعد غصے میں ویرات کوہلی کو واپس چلے جانے کا کہہ رہی ہیں ،ویڈیو کے کییشن میں لکھا ہے کہ ویرات کوہلی نے ممبئی کے بجائے دہلی ایئر پورٹ پراترنے کا فیصلہ کیاہے۔

اوپر سے کوہلی کا بھی ایسا ردعمل دکھایا گیا ہے کہ وہ خود کو بمشکل رونے سے روک پائے۔دوسری جانب سٹیڈیم میں موجود بھارتی تماشائی سیٹی بجا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ہنڈا نے موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا، نئی قیمت کیا ہو گئی؟؟پریشان کن خبر