سابق بھارتی حسینہ ساتھی سمیت کار حادثے میں ہلاک

Nov 01, 2021 | 16:49:PM
سابق بھارتی حسینہ کار حادثے میں ہلاک
کیپشن: سابق بھارتی حسینہ فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ریاست کیرالا کی سابق حسینہ اپنی ساتھی کے ساتھ کار حادثے میں ہلاک ہوگئیں۔

 تفصیلات کے مطابق  بھارتی ریاست کیرالا کی سابق حسینہ انسی کبیر اور ان کی رنر اپ انجانا شجن کار میں سفر کررہی تھیں کہ ان کی گاڑی بے قابوہوکر حادثے کا شکار ہوگئی۔ نتیجے میں 25 سالہ انسی کبیر اور 29 سال انجانا شجن موقع پر ہلاک ہوگئیں جب کہ ان کے ساتھ موجود دیگر دو مسافر شدید زخمی ہوئے جو اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:آخر ایسا کیا ہوا؟ ایک ہی کمرے میں بھائی کی لاش کیساتھ 3 بھائی ایک سال تک رہتے رہے۔۔سچ جان کر آپ دنگ رہ جائینگے

 پولیس کے مطابق دونوں خواتین نے اپنی گاڑی سے موٹرسائیکل سوارکو بچانے کی کوشش کی جس سے ان کی کار بے قابو ہو کر حادثے کا شکار ہو گئی۔خطرناک حادثے کے نتیجے میں کار مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: جاپانی کمپنی نے اڑنے والی موٹرسائیکل فروخت کے لئے پیش کردی