ساجد سدپارہ نے دنیا کی پانچویں بلند چوٹی سر کرلی 

May 02, 2026 | 21:16:PM
ساجد سدپارہ نے دنیا کی پانچویں بلند چوٹی سر کرلی 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) پاکستانی کوہ پیما ساجد علی سدپارہ نے دنیا کی پانچویں بلند چوٹی سر کرنے کا کارنامہ انجام دے دیا۔

ساجد علی سدپارہ نے دنیا کی پانچویں بلند چوٹی ماؤنٹ مکالو کو سرکیا ہے، نیپال میں واقع اس چوٹی کی اونچائی 8 ہزار 845 میٹر ہے۔

پاکستانی کوہ پیما آج صبح 5 بجے ماؤنٹ مکالو کے سمٹ پر پہنچے، یہ اُن کے کیریئر کی 10ویں 8 ہزار میٹر سے بلند چوٹی ہے۔