مظفر آباد:برفانی پہاڑ تیزی سے پگھلنے لگے، طغیانی کا خدشہ

May 02, 2026 | 18:07:PM
مظفر آباد:برفانی پہاڑ تیزی سے پگھلنے لگے، طغیانی کا خدشہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )محکمہ موسمیات نے مظفر آباد اور اس کے ملحقہ علاقوں میں طغیانی پیش گوئی کر دی ہے جس کی بڑی وجہ درجہ حرارت میں اضافے کے باعث ندی ، نالوں میں اچانک طغیانی کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ کنٹرول لائن چکوٹھی کے مقام پر دوپہر 12 سے 1 بجے کے درمیان دریا کے بہاؤ میں اچانک اضافہ ریکارڈ ہوا۔

اتھارٹی کا کہنا ہے کہ اضافے کی وجہ بھارت کا اوڑی میں اسپل ویز کھولنا ہو سکتی ہے، مچھلی پکڑنے اور دریاؤں کے کنارے جانے والوں کو احتیاط برتنے کی تلقین کی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :حج کیلئے عمر کی حد 15 سال مقرر کرنے کا فیصلہ چند گھنٹوں میں واپس