وزٹ ویزہ پر حج؟سعودی حکومت کااہم بیان آگیا

May 02, 2026 | 12:48:PM
  وزٹ ویزہ پر حج؟سعودی حکومت کااہم بیان آگیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سعودی حکومت نے وزٹ ویزے پر حج کی اجازت دینے سے انکار کردیا ۔
سعودی وزارت داخلہ نے واضح کیا ہے کہ وزٹ ویزا پر سعودی عرب آنے والے افراد کو حج کی اجازت نہیں دی جائے گی، کسی قسم کا وزٹ ویزا رکھنے والا شخص حج ادا کرنے کا اہل نہیں ہے۔
سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے باقاعدہ ’’حج پرمٹ‘‘ حاصل کرنا لازمی ہے، تمام زائرین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ حج سیزن کے لیے مقرر کردہ قواعد و ضوابط پر سختی سے عمل درآمد کریں، بصورت دیگر خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 یہ بھی پڑھیں:حملے روکنے کی ضمانت اور محاصرہ ختم کرنے کے بدلے آبنائے ہرمز کھولنے کی پیشکش
حکام کی جانب سے زائرین سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ سیکیورٹی اور حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور کسی غیر قانونی سرگرمی یا قواعد کی خلاف ورزی کرنے والوں کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ اداروں کو دیں، ان اقدامات کا مقصد حج کے دوران زائرین کو بہترین سہولیات فراہم کرنا اور نظم و ضبط برقرار رکھنا ہے۔