ایئربلیو نے لاہور سے باکو کیلئے پروازوں کا آغاز کردیا

May 02, 2026 | 12:38:PM
ایئربلیو نے لاہور سے باکو کیلئے پروازوں کا آغاز کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعیداحمد)ایئربلیو نے لاہور سے باکو کیلئے پروازوں کا آغاز کردیا۔
لاہور سے پہلی پرواز پی اے 468 باکو روانہ ہوگئی جس کے ذریعے 171 مسافر لاہور سے باکو روانہ ہوئے ہیں۔
پرواز کے آغاز کے حوالے سے لاہور ائیرپورٹ پرایک تقریب کا انعقادکیاگیاجس میں آذربائیجان کے سفیر خضر فارہاڈیو، منیجنگ ڈائریکٹر ایئر بلیو چودھری محمد اسلم ،ڈائریکٹر ٹرمینل کنور یاسر، ڈائریکٹر سیلز محمد شفیق سمیت دیگر نے بھی شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
ایئر بلیو لاہور سے باکو کے لئے ہفتہ وار 2پروازیں آپریٹ کرے گی۔