طلبہ اور گریجویٹس کے لیے انٹرن شپ پروگرام کا اعلان

May 02, 2026 | 11:38:AM
 طلبہ اور گریجویٹس کے لیے انٹرن شپ پروگرام کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)محکمہ صحت پنجاب نے طلبہ اور گریجویٹس کے لیے انٹرن شپ پروگرام کا اعلان کر دیا
محکمہ صحت کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق یہ انٹرن شپ پروگرام خاص طور پر پنجاب کی سرکاری جامعات کے فارماڈی طلبہ، گریجویٹس اور پوسٹ گریجویٹس کے لیے ہے،اس پروگرام میں فائنل ایئر کے وہ طلبہ بھی درخواست دے سکتے ہیں جن کے نتائج ابھی متوقع ہوں، اس کے علاوہ فارماڈی مکمل کرنے کے دو سال کے اندر اور ماسٹرز یا ایم فل کے دو سال کے اندر فارغ التحصیل طلبہ بھی اس کے لئےاہل ہوں گے۔
محکمہ صحت کے مطابق درخواست دینے کا طریقہ کار مکمل طور پر آن لائن رکھا گیا ہے جس میں امیدواروں کو رجسٹریشن کے بعد اپنا پروفائل مکمل کرنا ہوگا اور مطلوبہ دستاویزات اپ لوڈ کرنا ہوں گی۔
حکام کے مطابق درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 12 مئی 2026 مقرر کی گئی ہے اور درخواستیں رات 12 بجے تک جمع کرائی جا سکیں گی، صرف آن لائن درخواستوں کو ہی قبول کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:حملے روکنے کی ضمانت اور محاصرہ ختم کرنے کے بدلے آبنائے ہرمز کھولنے کی پیشکش
یہ پروگرام ڈائریکٹوریٹ آف ڈرگز کنٹرول پنجاب کے تحت چلایا جا رہا ہے، جس کا مقصد نوجوانوں کو پیشہ ورانہ تربیت دے کر صحت کے شعبے کو مزید مضبوط بنانا ہے۔