ویڈیوز: بھارت میں کشتی الٹنے سے متعدد ہلاکتیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش کے جابل پور میں برگھی ڈیم کے قریب سیاحتی کشتی الٹنے کے المناک حادثے میں کم از کم 9 افراد جاں بحق جبکہ 4 افراد تاحال لاپتا ہیں۔
حادثے کی ایک نئی ویڈیو سامنے آنے کے بعد یہ بات مزید واضح ہو گئی ہے کہ کشتی میں بنیادی حفاظتی اقدامات شدید طور پر نظر انداز کیے گئے، جس کے باعث یہ سانحہ پیش آیا۔
یہ افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب 40 سے زائد سیاحوں کو لے جانے والی ایک کروز کشتی اچانک پانی میں ڈوبنے لگی۔
???? Jabalpur Cruise Last Video: People fighting for life
— Devanshu Mani Tripathi (@devanshu_mani) May 1, 2026
The video was captured just 15 minutes before the cruise sank in the river. You can see the sheer panic people desperately fighting for their lives as the water began to rise and engulf the boat.
This shocking footage has… pic.twitter.com/z2pNogMNC9
ابتدائی معلومات کے مطابق کشتی میں گنجائش سے زیادہ مسافر سوار تھے جبکہ موسم کی خرابی کے باوجود اسے سفر کی اجازت دی گئی تھی۔
نئی سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کشتی کے اندر بیٹھے مسافر پہلے معمول کی حالت میں موجود تھے، لیکن اچانک پانی تیزی سے اندر آنا شروع ہوا تو صورتحال افراتفری میں بدل گئی۔
چند لمحوں میں قہقہے چیخوں میں تبدیل ہو گئے اور کشتی بری طرح جھکنے لگی۔
مزید پڑھیں:رحیم یار خان میں جلدی امراض سے جاں بحق8 بچے ایک ہی مدرسے کے طالب علم نکلے
مزید تشویشناک بات یہ ہے کہ لائف جیکٹس پہلے سے بند اور محفوظ طریقے سے رکھی ہوئی تھیں، جنہیں عملہ صرف اس وقت نکالنے کی کوشش کرتا دکھائی دیتا ہے جب کشتی ڈوبنے کے قریب پہنچ چکی تھی۔
The ill-fated cruise that capsized in Jabalpur killed 9, with several still missing. Look, no life jackets.
— THE SKIN DOCTOR (@theskindoctor13) May 1, 2026
Survivors said they asked the crew to turn back when winds worsened, but were ignored. Life jackets were given only after cruise began capsizing.
Another reminder: avoid… pic.twitter.com/04xz8xEgRx
اس دوران کئی مسافر بغیر لائف جیکٹس کے پانی میں اترنے پر مجبور ہو گئے۔
عینی شاہدین اور زندہ بچ جانے والے افراد کے مطابق کشتی عملہ بار بار صرف بیٹھے رہنے کی ہدایت دیتا رہا جبکہ کسی قسم کی فوری مدد یا حفاظتی اقدامات نہیں کیے گئے۔
حادثے کے بعد ریسکیو آپریشن میں بھی تاخیر سامنے آئی۔ اطلاع ملنے کے باوجود ابتدائی امدادی ٹیم بروقت روانہ نہ ہو سکی اور انتظامی تاخیر نے صورتحال مزید سنگین بنا دی۔
مقامی افراد اور ماہی گیر سب سے پہلے امدادی کارروائیوں میں شریک ہوئے اور 15 سے زائد افراد کو بچایا۔
حکام کے مطابق اب تک 9 لاشیں برآمد کی جا چکی ہیں جبکہ چار افراد، جن میں بچے بھی شامل ہیں، لاپتا ہیں۔
Tragic
— Kalu Singh Chouhan (@kscChouhan) May 1, 2026
Jabalpur, MP: April 30, 2026: A tourist department cruise boat capsized due to bad weather and strong winds at the Bargi Dam on the Narmada River.
41 people on board.
28 rescued, 9 dead, 4 missing. pic.twitter.com/9uU8N729oM
خراب موسم کے باعث رات گئے سرچ آپریشن عارضی طور پر روک دیا گیا تھا جو دوبارہ شروع کیا جا رہا ہے۔
واقعے کے بعد ریاستی حکومت نے کشتی رانی اور واٹر سپورٹس کی تمام سرگرمیاں معطل کر دی ہیں جبکہ پورے نظام کا حفاظتی آڈٹ بھی شروع کر دیا گیا ہے۔
متعدد افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کچھ عملے کو برطرف اور بعض کو معطل کر دیا گیا ہے۔
حکومت نے واقعے کی مکمل تحقیقات کے لیے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے۔