آئی ایم ایف پاکستان کیلئے ایگزیکٹو بورڈاجلاس کااعلان کرچکا ہے،نمائندہ کا بھارتی مطالبے پر ردعمل 

May 02, 2025 | 23:16:PM
آئی ایم ایف پاکستان کیلئے ایگزیکٹو بورڈاجلاس کااعلان کرچکا ہے،نمائندہ کا بھارتی مطالبے پر ردعمل 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)بھارت کے آئی ایم ایف سے پاکستان کودیئے گئے قرضوں کا از سرِنوجائزہ لینے کے مطالبے کے معاملے پر نمائندہ آئی ایم ایف پاکستان نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف پاکستان کیلئے ایگزیکٹو بورڈاجلاس کااعلان کرچکا ہے۔ 

نمائندہ آئی ایم ایف ماہربینسی کاکہناتھا کہ پاکستان کے لیےآئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 9مئی کوشیڈول ہے، آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ میں موجودہ قرض پروگرام کاپہلاجائزہ پیش کیا جائےگا، بورڈاجلاس میں کلائمٹ فنانسنگ سے متعلق پروگرام کی درخواست پر بھی غور ہوگا۔

رپورٹس کے مطابق بھارت نے آئی ایم ایف سے پاکستان کو دی گئی مالی امداد کا ازسرِ نو جائزہ لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان
ٹیگز: