جنگ ہوئی تو بھارت کا نقصان زیادہ ہوگا:خواجہ سعد رفیق
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)مسلم لیگ ( ن ) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ اگر جنگ ہوئی تو بھارت کا زیادہ نقصان ہوگا۔
لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ن لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ سوچنا ہوگا پہلگام واقعے کا بینفشری کون ہے؟، ایک دوسرے کو فتح کرنے کی سوچ رکھنے کے بجائے بیٹھنا چاہیے۔
ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ مذاکرات میں اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر پر بات ہوںی چاہئے۔
خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ پاکستان نہیں چاہتا کہ خطے میں لڑائی ہو اور دونوں طرف خون بہے ، اگر پاکستان غیرجانبدرانہ تحقیقات کے لیے تیار ہے تو بھارت کو مثبت رد عمل دینا چاہیے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں ایٹمی تجربے پر بھارت نے ہی مجبور کیا۔
یہ بھی پڑھیں :یوٹیوبر رجب بٹ کا لندن میں پاسپورٹ چوری، عارضی دستاویزات پر وطن واپسی