جدید ہتھیاروں کا عملی مظاہرہ ،پاک فوج کی جنگی مشقیں جاری

May 02, 2025 | 15:12:PM
 جدید ہتھیاروں کا عملی مظاہرہ ،پاک فوج کی جنگی مشقیں جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کا عزم،پاک فوج کی جنگی مشقیں پورے زور و شور سے جاری ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق مشقوں میں جدید ہتھیاروں کا عملی مظاہرہ کیا جارہا ہے، جنگی مشقوں کا مقصد دشمن کی کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینا ہے،اس سے قبل 29 اپریل کو پاکستان نے بھارت کو عملی طور پر منہ توڑ جواب دیا تھا، پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر ایک ہی روز میں بھارتی فوج کے 2 کواڈ کواپٹر مار گرائے تھے۔

خیال رہے کہ پہلگام واقعے کے بعد بھارت کی جانب سے بےبنیاد الزام تراشی کی وجہ سے پاک بھارت کشیدگی برقرار ہے۔