میچ دیکھتے ہوئے شائق سٹیڈیم کی چھت سے گر گیا، واقعہ کی ویڈیو وائرل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)بیس بال میچ کے دوران سٹینڈ میں بیٹھا ایک شائق 20 فٹ بلندی سے گرگیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 30 اپریل کو امریکی ریاست پٹسبرگ میں کھیلے جارہے بیس بال مقابلے میں ایک شائق کو سٹینڈ سے گرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔
شائق کے سٹینڈز سے گرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بلیچرز ٹیم کا مداح 20 فٹ (تقریباً 7 میٹر) اونچائی سے گرا، جس کے باعث شدید زخمی ہوا۔
میچ کے دوران شائق کے گرنے کے بعد ایمبولنس کے ذریعے اُسے فوری ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے تاہم اسکی حالت نہایت تشویشناک ہے۔
دوسری جانب واقعے کے بعد کھلاڑیوں نے شائق کیلئے ہمدردی کا اظہار کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔