ٹرمپ کی معاشی، امیگریشن پالیسیوں سے سیاحتی شعبہ برُی طرح متاثر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) صدر ٹرمپ کی ٹریڈ وار، امیگریشن پالیسیوں کی وجہ سے امریکہ کی سیاحت برُی طرح متاثر ہوئی ہے، لاس ویگاس کا دورہ کرنے والے عالمی سیاحوں کی تعداد میں 8فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے.
لاس ویگاس میں نئے سال کے آغاز پر ایک ماہ میں 36لاکھ سے زائد عالمی سیاحوں نے دورہ کیا تھا جس میں 8فیصد کمی کے بعد تعداد 34لاکھ کے قریب پہنچ چکی ہے۔
2024میں صدر ٹرمپ کے اقتدار میں آنے کے بعد ہوٹل انڈسٹری نے سیاحوں کی تعداد میں کمی ریکارڈ کی، مارچ 2024کے دوران سیاحتی ہوٹل 85.3فیصد فل رہے جن کی گزشتہ ماہ شرح82.9 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔
لاس ویگاس میں قائم کسینو میں لوگوں کی آمدو رفت میں بھی 1.1فیصد کمی واقع ہوئی ہے، ٹرمپ کی معاشی، امیگریشن پالیسیوں سے امریکہ کے تمام ادارے متاثر ہو رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :امریکہ, ایران چوتھے مرحلے کےمذاکرات ملتوی، دونوں میں کشیدگی برقرار