توہین مذہب کے مقدمات ۔ پی ٹی آئی نے بڑا فیصلہ کرلیا

May 02, 2022 | 14:52:PM
توہین مذہب کے مقدمات ۔ پی ٹی آئی نے بڑا فیصلہ کرلیا
کیپشن: عمران خان فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پی ٹی آئی نے اپنے رہنماؤں پر درج توہین مذہب کے مقدمات کے خلاف عدالت جانے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ملک کے مختلف حصوں میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سمیت دیگر رہنماؤں کے خلاف مسجد نبوی میں پیش آئے واقعے پر توہین مذہب کے مقدمات درج کئے گئے ہیں۔

 تحریک انصاف نے ملک بھر میں درج مقدمات کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کا فیصلہ کیا ہے۔  سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کی جانب سے تھوڑی دیر میں ہائی کورٹ میں درخواست دائر کئے جانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ  آج عدالت کی چھٹی ہے تاہم ہائی کورٹ نے انتہائی فوری نوعیت کے مقدمات چھٹیوں میں بھی سننے کا سرکلر جاری کیا تھا، اس لیے آج ہی درخواست ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:عید کیساتھ چاند رات بھی ٹھنڈی ہونے کی خوشخبری

دوسری جانب ڈاکٹر شہباز گل کی جانب سے بھی ملک واپسی کے لیے حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر ہونے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی قیادت پر توہین مذہب کی درخواست۔ عدالت نے فیصلہ سنا دیا