کرکٹ شائقین کیلئے خوشخبری۔ شاہ رخ نے بڑا اعلان کردیا

May 02, 2022 | 12:25:PM
کرکٹ شائقین کیلئے خوشخبری۔ شاہ رخ نے بڑا اعلان کردیا
کیپشن: شاہ رخ خان فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار  اور  کولکتہ نائٹ رائیڈرز ٹیم کے مالک شاہ رخ خان نے امریکا میں ورلڈ کلاس کرکٹ اسٹیڈیم بنانے کا اعلان کیا ہے۔

 کولکتہ نائٹ رائیڈرز گروپ نے امریکی کرکٹ کمپنی میجر لیگ کرکٹ (ایم ایل سی) کے ساتھ معاہدہ کیا ہے جس کے تحت مشترکہ تعاون سے ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس میں عالمی طرز کا کرکٹ اسٹیڈیم تعمیر کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:مسجد نبوی میں نعرے بازی ۔شیخ رشید کے بھتیجے کا جسمانی ریمانڈ منظور

 میڈیا رپورٹ کے مطابق میٹروپولیٹن علاقے میں تعمیر ہونے والے اسٹیڈیم میں اربوں ڈالر کی خطیر رقم خرچ ہوگی، اس پروجیکٹ کا ڈیزائن تیار کرنے کے لیے ماہرین کی مدد لی جائے گی۔

 کنگ خان کا کہنا ہے کہ امریکا میں سرمایہ کاری کا مقصد کرکٹر کا فروغ اور اپنی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز(کے کے آر) کو عالمی برانڈ بنانا ہے، میجر لیگ کرکٹ کے ساتھ مل کر اس میگا پروجیکٹ پر کام کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:عید کیساتھ چاند رات بھی ٹھنڈی ہونے کی خوشخبری