پاکستان نے 4 سالوں میں افغان حکومت کیساتھ مثبت تعلقات قائم کیئے :اسحاق ڈار 

Mar 02, 2026 | 23:52:PM
پاکستان نے 4 سالوں میں افغان حکومت کیساتھ مثبت تعلقات قائم کیئے :اسحاق ڈار 
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )نائب وزیرِاعظم، وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان نے گزشتہ چار برسوں میں افغان طالبان حکومت کے ساتھ تحمل اور مثبت رابطہ برقرار رکھا، افغان حکومت پاکستان کے جائز سکیورٹی خدشات دور کرنے میں ناکام رہی ہے۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں تعینات سفارتی مشنز کے سربراہان کو پاک افغان تعلقات اور ایران سمیت مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر بریفنگ دی جس کے دوران انھوں نے بتایا کہ پاک، افغان سرحد پر افغان فورسز کے بلااشتعال مربوط مسلح حملے کے بعد پاکستان نے دہشتگردی کے خطرے کے تدارک کیلئے نپی تلی اور ہدفی کارروائیاں کیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ اسحاق ڈار نے ایران کے سپریم لیڈر کی شہادت پر اظہارِ افسوس کیا،نائب وزیراعظم نے خطے میں کشیدگی کے خاتمے، تحمل اور سفارتکاری کے ذریعے امن کی بحالی پر زوردیا۔

یہ بھی پڑھیں :ایران کی موجودہ صورتحال، سیکریٹری پیٹرولیم کا اہم بیان آگیا