ایران سے 183پاکستانی طلبہ بحفاظت وطن واپس پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ایران پرحملوں کے بعد پاکستانی طلبہ اور شہریوں کی بحفاظت وطن واپسی کا عمل جاری ہے،حکومت پاکستان اور پاک فوج نے ایران سے تفتان کے ذریعے سینکڑوں طلبہ کو بحفاظت کوئٹہ پہنچا دیا۔ایران سے یکم اور2مارچ تک مجموعی طور پر 183 طلبہ تفتان کے سرحدی راستے کے ذریعے پاکستان پہنچ گئے۔
2 مارچ کو 62 طلبہ کو کوئٹہ روانہ کیا گیا، جن میں 42 مرد اور 20 خواتین شامل تھیں،اسی روز مزید121 طلبہ کی آمد عمل میں آئی،جن میں 41 مرد اور 80 خواتین شامل ہیں،ایران سے وطن واپس لائے گئے طلبہ میں سے 132کا تعلق پنجاب سے ہے،خیبرپختونخوا 22،سندھ 15،گلگت بلتستان 10،آزاد کشمیر 3اور بلوچستان کے ایک طالبعلم کو واپس لایا جاچکاہے۔
طلبہ تہران میڈیکل کالج،اصفہان میڈیکل کالج،زنجان میڈیکل کالج اور یزد میڈیکل کالج میں زیرتعلیم تھے،واپس لائے جانے والے طلبہ اور انکے اہلخانہ نے حکومت پاکستان اور پاک فوج کے بروقت اقدامات کو سراہا اور شکریہ ادا کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سی ایس ایس 2025 کے نتائج تاخیر کاشکار، حتمی اعلان کب تک متوقع ہے؟جانیے