مختلف افسران کے تقرر و تبادلوں، معطلی اور استعفیٰ کی منظوری کے احکامات جاری 

Mar 02, 2026 | 21:26:PM
مختلف افسران کے تقرر و تبادلوں، معطلی اور استعفیٰ کی منظوری کے احکامات جاری 
کیپشن: اسٹیبلشمنٹ لوگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بابر شہزاد تُرک)وفاقی حکومت نے مختلف افسران کے تقرر و تبادلوں، معطلی اور استعفیٰ کی منظوری کے احکامات جاری کر دیئےہیں۔

 اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری مختلف نوٹیفکیشنز کے مطابق جوائنٹ سیکرٹری، مواصلات ڈویژن محمد عباس خان کا تبادلہ کر کے انہیں جوائنٹ سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن تعینات کیا گیا ہے جبکہ عمر رؤف کو وزارتِ آئی ٹی میں ڈائریکٹر جنرل (ٹیلی کام) تعینات کر دیا گیا ہے، ان کی تقرری 3 سال کیلئے کنٹریکٹ کی بنیاد پر کی گئی ہے۔

 دریں اثناء وزیراعظم نے وزارتِ دفاع میں تعینات لیگل ایڈوائزر (ایم پی ون اسکیل) سید محسن عباس کا استعفٰی منظور کر لیا ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق ان کا استعفٰی عہدے سے علیحدگی کی تاریخ سے مؤثر ہو گا، مزید برآں پولیس سروس گریڈ 20 کے او ایس ڈی عمران محمود کی خدمات نیکٹا کے سپرد کی گئی ہیں جبکہ سیکشن افسر سیپ جان کا وزارتِ داخلہ سے پیٹرولیم ڈویژن اور سیکشن افسر مریم اسلم کا اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے ہاؤسنگ اینڈ ورکس ڈویژن تبادلہ کیا گیا ہے۔

 علاوہ ازیں وزارتِ داخلہ میں تعینات سیکشن افسر حماد حسن کو سول سرونٹس ایفیشنسی اینڈ ڈسپلن رولز 2020 کے تحت 120 دن کیلئے معطل کر دیا گیا ہے، مزید برآں انہیں شوکاز نوٹس بھی جاری کیا گیا ہے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تمام احکامات کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کی ناقص کارکردگی،علیم ڈار سلیکشن کمیٹی سے مستعفی ہوگئے