برطانیہ نے امریکا کو اپنے فوجی اڈے استعمال کرنے کی اجازت دیدی

Mar 02, 2026 | 12:53:PM
برطانیہ نے امریکا کو اپنے فوجی اڈے استعمال کرنے کی اجازت دیدی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)برطانیہ نے امریکا کو اپنے فوجی اڈے استعمال کرنے کی اجازت دےدی۔
  برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمرکاکہناہے کہ امریکا نے فوجی اڈوں کے استعمال کیلئے اجازت طلب کی تھی جس پرایران کیخلاف دفاعی کارروائیوں کیلئے برطانوی فوجی اڈوں کے استعمال کی اجازت دیدی۔
 برطانوی وزیر اعظم اسٹارمرکامزیدکہناہے کہ فیصلہ ایران کو خطے میں میزائل داغنے سے روکنے کیلئے کیا ہے،اس فیصلے کا مقصد برطانوی شہریوں کی زندگی کو محفوظ بنانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:امریکی اسرائیلی حملوں میں ایک چینی شہری بھی ہلاک ہوا: چین
 کیئر اسٹارمرکے مطابق خلیجی پارٹنرز دفاعی تعاون کا مطالبہ کر رہے ہیں۔