26 نومبر احتجاج کیس: علیمہ خان کی حاضری معافی کی درخواست منظور

Mar 02, 2026 | 12:03:PM
26 نومبر احتجاج کیس: علیمہ خان کی حاضری معافی کی درخواست منظور
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے علیمہ خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔
اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ نے 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کی سماعت کی، علیمہ خان کے وکیل فیصل ملک ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

اس موقع پر علیمہ خان کی جانب سے حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کی گئی جسے عدالت نے منظور کر لیا۔

 یہ بھی پڑھیں:سکیورٹی خدشات۔۔!تعلیمی ادارےتا حکم ثانی بند

بعدازاں عدالت نے علیمہ خان کے خلاف درج مقدمے کی سماعت 4 مارچ تک ملتوی کر دی۔