گلین فلپس کا حیران کن کیچ، ویرات کی وکٹ پر انوشکا ہکا بکا

Mar 02, 2025 | 15:46:PM
گلین فلپس کا حیران کن کیچ، ویرات کی وکٹ پر انوشکا ہکا بکا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے دوران بھارتی بلے باز ویرات کوہلی کے آؤٹ ہونے پر انکی اہلیہ انوشکا شرما ہکا بکا رہ گئیں۔

دبئی  سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کیوی کھلاڑی گلین گلپس نے ویرات کوہلی کا حیران کیچ پکڑ کر سب کو حیران کر دیا ۔

ویرات کوہلی نے کیوی بولر کائل جیمسن کو پہلے چوکا لگایا لیکن اگلی ہی گیند پر فیلڈنگ کے لیے موجود گلین فلپس نے ایک ہاتھ سے ناقابل یقین کیچ پکڑ کر سب کو حیران کر دیا۔

 یہ بھی پڑھیں: کرکٹ میں بھارتی اجارہ داری کا خاتمہ، انضمام الحق نے فارمولا بتا دیا 

 گلین فلپس کی جانب سے حیران کن کیچ پکڑنے پر ویرات کوہلی ہکا بکا رہ گئے جبکہ میدان کے باہر بیٹھی ان کی اہلیہ انوشکا شرما کو بھی اپنے شوہر کے آؤٹ ہونے کا یقین نہیں آیا۔

آئی سی سی اور شائقین کی جانب سے گلین فلپس کی کیچ کی بے حد تعریف کی جا رہی ہے، جسے ایک مشکل کیچ بھی قرار دیا جا رہا ہے۔