ہماری جماعت فولاد بن چکی،وزیراعظم کے الیکشن کیلئے زبردست مقابلہ کریں گے: عمرایوب

Mar 02, 2024 | 18:24:PM
ہماری جماعت فولاد بن چکی،وزیراعظم کے الیکشن کیلئے زبردست مقابلہ کریں گے: عمرایوب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی) وزیراعظم کے لئے سنی اتحاد کونسل کے نامزد امیدوار عمر ایوب کا کہنا ہے کہ ہماری جماعت فولاد بن چکی ہے، جو کمزوریاں تھیں وہ نکل چکیں، صبح وزیراعظم کے الیکشن کیلئے زبردست مقابلہ کریں گے۔

وزارتِ عظمیٰ کے لئے سنی اتحاد کونسل کے امیدوار عمر ایوب نے 24 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کے الیکشن کے لئے کل  زبردست مقابلہ کریں گے، عمران خان کا شکریہ جنہوں نے مجھے نامزد کیا، میرا ان کے ساتھ کوئی خونی رشتہ نہیں ہے، ہماری جماعت اب فولاد بن چکی ہے، ہم میں جو کمزوریاں تھیں وہ نکل چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایک اور پی ٹی آئی رہنما گرفتار

عمرایوب نے مزید کہا کہ ابھی تک جو ہمارے ساتھی روپوش ہیں ان کے لئے بھرپور آواز اٹھائیں گے، ہم لوگوں پر قتل ڈکیتی کے مقدمات ہیں ہم ان کا مقابلہ کریں گے، پیچھے نہیں ہٹیں گے، حکومت کو اتنا ٹف ٹائم دیں گے کہ وہ ہمارے ساتھ بیٹھنے کے لئے مجبور ہوں گے، ابھی تو ٹریلر ہے فیچر فلم باقی ہے، محمود خان اچکزئی پاکستانی ہیں اور بانی چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے ان کی نامزدگی کے لئے منظوری دی، اپوزیشن لیڈر کی نامزدگی کا ابھی فائنل نہیں ہوا۔

خیال رہے کہ عمر ایوب بھی ابھی تک راہداری ضمانت پر ہیں۔