جب کوئی’ کتاب‘ اٹھاتا ہے تو ’بندوق‘ رکھ دیتا ہے، انور مقصود کی تصویر پر معنی خیز کمنٹس، ضرور پڑھیں

Mar 02, 2022 | 18:52:PM
 انور مقصود, ٹویٹر ,شئیر, تصویر 
کیپشن:  انور مقصود کی ٹویٹر پر شئیر کی گئی تصویر 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ایس ایم عتیق شاہ بخاری) پاکستان کے مشہور سکرپٹ رائٹر، ٹیلی ویژن پریزینٹر، طنز نگار، مزاح نگار اور اداکار انور مقصود سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتے ہیں، انہوں نے یکم مارچ کو ٹویٹر پر ایک تصویر شئیر کی ہے ، جس کے اوپر انہوں نے عبارت تحریر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ جب کوئی "کتاب" اٹھاتا ہے تو "بندوق" رکھ دیتا ہے۔ جس پر صارفین نے کافی معنی خیز کمنٹس کئے ہیں۔

جب کوئی "کتاب" اٹھاتا ہے تو "بندوق" رکھ دیتا ہے۔ pic.twitter.com/Snry2D2H9a

— ANWAR MAQSOOD (@ANWARMAQS00D) March 1, 2022

انور مقصود کی اس تصویر  کو کافی صارفین نے پسند کیا ہے اور اس کے عنوان کو سراہا ہے لیکن بہت سارے لوگوں نے اس پار بڑے معنی خیز کمنٹس بھی کئے ہیں ۔ ایک صارف نے کمنٹس کرتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ جوان بیس سال پہلے انجینئرنگ کا سٹوڈنٹ تھا، جب کفر نے اسلام پر حملہ کیا تو اس نے دنیا کو ایک طرف رکھ اسلام کی حماد کی خاطر جہاد میں کود پڑا ، فتح حاصل کرنے اور ملک امن و شریعت نافذ ہونے کے  بعد اسکے اندر کا انجینئر پھر سے جاگ گیا۔ ایک صارف کے مطابق’ جی ہاں اور کتاب اٹھانے کا موقع ہی تب ملتا ہے جب بندوق سے دشمن کو بھگا کر امن کی فضا قائم ہوجائے‘۔ اسی طرح ایک اور شخص نے تحریر کیا ہے کہ’ ‏‎کتاب بھی اٹھانا چاہئے اور اسلحہ بھی۔ سوچیں اگر آج فلسطینیوں کے پاس اپنا اسلحہ اور گولا بارود ہوتا تو کیا اسرائیل کی ہمت تھی کہ ان کو اپنے گھر سے بے گھر کرتا؟‘۔ایک اور صارف نے کہا ہے کہ ’دنیا کی تمام بڑی درسگاہیں اور کتب خانے امریکہ میں ہیں اور دنیا میں سے زیادہ تباھی بھی امریکہ نے کی۔ سب سے زیادہ اسلحہ بھی امریکہ نے بیچا سب سے زیادہ انسانوں کا قتل عام سب سے زیادہ کتابیں پڑھنے والے امریکیوں نے ہی کیا‘۔ایک صارف نے کہا ہے کہ
‏‎‎’کتابیں باہر نہیں بھیجیں /بیچییں اسلحہ باہر بھیجا /بیچا ہے‘۔مزید ایک اور صارف نے تحریر کیا ہے کہ ‏‎’جب منگولوں نے بغداد (عراق)  پر حملہ کیا تو کسی نے ہتھیار نہیں اٹھائے، دو دن بعد دریائے دجلہ کا پانی کتابوں کی سیاہی سے کالا سیاہ تھا اور ان عالموں کی لاشیں تیر رہی تھیں جو جنگ کے حق میں نہیں تھے‘۔ ایک صارف کے مطابق ’ہر جگہ قلم اور کتابیں کام نہیں آتی ‘ ۔