جڑانوالہ: زیرِ تعمیر مکان کی چھت گرنے سے 3افراد جاں بحق

Jun 02, 2026 | 20:46:PM
جڑانوالہ: زیرِ تعمیر مکان کی چھت گرنے سے 3افراد جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی بھٹہ) فیصل آباد کے علاقے جڑانوالہ میں زیرِ تعمیر مکان کی چھت گرنے سے تین افراد جاں بحق ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق نواحی علاقے چک نمبر 381 میں مکان کے فرسٹ فلور پر کمرے کی تعمیر جاری تھی،  اچانک دیوار گرنے سے نیچے موجود کمرے کی چھت منہدم ہو گئی،چھت ٹی آر اور گارڈر پر مشتمل تھی، جو ملبے سمیت نیچے آ گری۔

 حادثے کے وقت تین افراد ملبے تلے دب گئے اور موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ریسکیو ٹیمیں موقع پر موجود ہیں۔

حادثہ پرانے مکان پر  کمرہ تعمیر کے دوران چھت گرنے سے پیش آیا،جاں بحق ہونے والوں میں ماں بیٹا سمیت 3 افراد شامل  ہیں،جاں بحق ہونے والوں 22 سالہ سعدیہ بی بی،22 سالہ ریحانہ بی بی اور 1 سالہ بچہ علی حسن شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں:جعلی ادویات کے خاتمے کا مشن ، حکومت نے تاریخی قدم اٹھا لیا

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - پنجاب
ٹیگز: