سپریم کورٹ ؛ موسم گرما تعطیلات کا خصوصی شیڈول جاری
کیپشن: سپریم کورٹ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(امانت گشکوری) سپریم کورٹ میں 2026 کی موسم گرما تعطیلات کا خصوصی شیڈول جاری کردیا گیا۔
اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس کی درخواست پر ججز نے اسلام آباد میں زیادہ وقت عدالتیں لگانے پر اتفاق کر لیا،گرمیوں کی تعطیلات کے دوران پرنسپل سیٹ اسلام آباد میں عدالتی سرگرمیاں بڑھائی جائیں گی،برانچ رجسٹریوں میں دورانیہ ماضی کے مقابلے میں کم رکھا جائے گا۔
اعلامیہ کے مطابق ججز صاحبان کی تعطیلات چار ہفتے ہی رہیں گی،گرمیوں کی تعطیلات کے دوران اسلام آباد میں زیادہ سے زیادہ بنچز دستیاب رکھنے کا فیصلہ کیا گیاہے،مقدمات کی بلا تعطل سماعت اور جلد نمٹانے کو یقینی بنایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیاں! نوٹیفکیشن دوبارہ جاری کر دیا گیا