نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کویتی وزیر خارجہ سے رابطہ، علاقائی امن پر تبادلۂ خیال

Jun 02, 2026 | 19:22:PM
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کویتی وزیر خارجہ سے رابطہ، علاقائی امن پر تبادلۂ خیال
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(انور عباس  ) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار(Ishaq Dar) نے کویت کے وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد السباح(Sheikh Jarrah Jaber Al-Ahmad Al-Sabah ) ے ٹیلی فونک رابطہ کیا، جس کے دوران علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق گفتگو کے دوران کویتی وزیر خارجہ نے امریکہ اور ایران کے درمیان روابط میں سہولت کاری کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کی تعمیری سفارتی کوششوں کی تعریف کی۔

اس موقع پر اسحاق ڈار نے خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے سفارتکاری، مذاکرات اور مسلسل رابطوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

ترجمان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے جاری سفارتی کوششوں کے مثبت نتائج برآمد ہونے اور خطے میں دیرپا امن کے امکانات پر امید کا اظہار کیا۔

گفتگو کے اختتام پر پاکستان اور کویت نے اپنے برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے، دوطرفہ تعاون بڑھانے اور قریبی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

یہ بھی پڑھیں :مردان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خاتون سمیت3افراد جاں بحق