گلگت بلتستان انتخابات ؛ وفاقی حکومت نے الیکشن سیکیورٹی کی منظوری دیدی
کیپشن: حکومت پاکستان لوگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی) گلگت بلتستان میں پر امن انتخابات کیلئے وفاقی حکومت نے الیکشن سیکیورٹی کی منظوری دے دی ۔
ذرائع کے مطابق گلگت بلتستان میں اضافی سیکیورٹی کیلئے پاک فوج،سول آرمڈ فورسز،پنجاب پولیس اور اسلام آباد پولیس کے جوان گلگت بلتستان میں الیکشن ڈیوٹی دیں گے ،پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 220 اور انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کے تحت دی گئی۔
پاک فوج کے 985 جوان الیکشن ڈیوٹی دیں گے جبکہ پنجاب پولیس کے 6ہزار جوان گلگت بلتستان پہنچیں گے ،اسلام آباد پولیس کے 1500 جوان اورپنجاب رینجرز کے 2ہزار جوان ڈیوٹی دیں گے ،ایف سی کے 1 ہزار جوان اور جی بی سکاؤٹس کے 1500 اہلکار سیکیورٹی ڈیوٹی دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:عوام پر بجلی بم گرے گا یا نہیں؟ فیصلہ محفوظ