خاتون کو ورغلا کرجنسی زیادتی کرنے والا جعلی پیر گرفتار

Jun 02, 2026 | 12:38:PM
خاتون کو ورغلا کرجنسی زیادتی کرنے والا جعلی پیر گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)لاہور  میں کاہنہ پولیس نے ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے جعلی پیر کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق ملزم نے چند روز قبل ایک خاتون کو ورغلا کر زبردستی زیادتی کی تھی،ملزم علاقے میں خود کو پیر ظاہر کرتا تھا اور دم کرنے کے بہانے متاثرہ خاتون عزراں بی بی کے گھر آیا۔ ملزم نے خاتون کو گھر میں اکیلا پا کر مبینہ طور پر زیادتی کی اور موقع سے فرار ہو گیا تھا۔

 پولیس کے مطابق ملزم فاروق نے دورانِ تفتیش اعتراف کیا ہے کہ وہ جعلی پیر بن کر متعدد افراد کو لوٹ چکا ہے، ملزم فاروق کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے جینڈر سیل کے حوالے کر دیا گیا ہے، جبکہ ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔