صرافہ مارکیٹ میں ہلچل :سونے کی قیمت میں اضافہ، چاندی بھی مہنگی ہو گئی

Jun 02, 2026 | 11:36:AM
 صرافہ مارکیٹ میں ہلچل :سونے کی قیمت میں اضافہ، چاندی بھی مہنگی ہو گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)دبئی میں آج سونے کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جبکہ گزشتہ روز مارکیٹ میں فی گرام قیمت میں 11 درہم سے زیادہ کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

تازہ اعداد و شمار کے مطابق 24 قیراط سونا 544.25 درہم فی گرام پر ٹریڈ کر رہا ہے جو پیر کے اختتام پر 539.75 درہم تھا۔ اسی طرح 22 قیراط سونے کی قیمت دوبارہ بڑھ کر 504 درہم فی گرام ہو گئی ہے  جبکہ پیر کو اس میں نمایاں کمی دیکھی گئی تھی۔

دیگر اقسام میں 21 قیراط سونا 483.25 درہم، 18 قیراط 414.25 درہم اور 14 قیراط 323 درہم فی گرام پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں اسپاٹ گولڈ 4,517 ڈالر فی اونس کی سطح سے اوپر رہا  جبکہ چاندی کی قیمت بھی ایک فیصد اضافے کے ساتھ 75.8 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔

یہ بھی پڑھیں:5.3 شدت کازلزلہ! لوگ گھروں سے نکل آئے

ماہرین کے مطابق سرمایہ کار اس وقت مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، خاص طور پر حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان جزوی جنگ بندی اور ایران سے متعلق مذاکرات کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں، اس کے علاوہ امریکہ کے نان فارم پے رولز اور روزگار سے متعلق اہم رپورٹ کا بھی انتظار کیا جا رہا ہے، جو معاشی صورتحال اور شرحِ سود کے مستقبل کے فیصلوں پر اثر ڈال سکتی ہے۔