بھارت میں کاکروچ پارٹی نے مودی حکومت کے خلاف دہلی میں احتجاج کی کال دے دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) بھارت میں جین زی کی راتوں رات بننے والی "کاکروچ پارٹی" نے اپنی طاقت کا مظاہرہ کرنے کے لئے دہلی میں مظاہرہ کرنے کی ٹھان لی۔
میڈیا رپورٹس میں کہا جا رہا ہے کہ بھارت میں نوجوانوں کی توہین آمیز ریمارکس کے ردعمل میں بنائی "سیاسی پارٹی" کاکروچ پارٹی نے مودی حکومت کیخلاف علم بغاوت بلند کردیا ہے۔ کاکروچ پارٹی کے بانی نے کہا ہے کہ میں نوجوانوں کو دہلی میں پرامن احتجاج میں شرکت کی دعوت دیتا ہوں۔
بھارت کی کاکروچ جنتا پارٹی نے مودی حکومت کے خلاف مظاہرے کرنے کا اعلان کردیا لیکن ابھی احتجاج کی تاریخ سامنے نہیں لائی گئی۔
نیوز ایجنسی رائٹرز کے مطابق کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی نے کہا ہے کہ میں اپنی تحریک کو سڑکوں تک لے جانے کا ارادہ رکھتا ہوں۔ میں بھارت واپس آکر اپنی پارٹی کے ساتھ مل کر وزیرِ تعلیم کے استعفے کا مطالبہ کروں گا۔ میں نوجوانوں کو دہلی میں پرامن احتجاج میں شرکت کی دعوت دیتا ہوں۔ انہوں نے بتایا کہ 8 لاکھ طلبہ نے ایک پٹیشن پر دستخط کیے ہیں جس میں وزیرِ تعلیم کے استعفے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈھاکہ میں اسلامی بینک کے ہیڈ آفس کے سامنے احتجاج، آنسو گیس اور ساؤنڈ گرنیڈ سے متعدد زخمی
میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے جج کے مبینہ نامناسب ریمارکس کےردعمل میں راتوں رات بننے والی "کاکروچ جنتا پارٹی" ابتدا ہی میں قانونی تنازع میں پھنس گئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کاکروچ جنتا پارٹی کے قیام کا معاملہ اب سپریم کورٹ تک پہنچ گیا۔ جہاں اس تنظیم کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے ایک درخواست دائر کی گئی ہے۔
بھارتی سپریم کورٹ کے ایک جج کے متنازعہ ریمارکس کے ردعمل میں سوشل میڈیا پر بھارت کے نوجوانوں نے غصے کا اظہار کیا تو بعض نوجوانوں نے راتوں رات کاکروچ جنتا پارٹی بنا لی تھی۔
اب اس "پارٹی" کے خلاف سپریم کورٹ میں ایک درخواست آ گئی ہے۔ اس درخواست میں کہا گیا ہے کہ اس تنظیم نے عدالت کے جج کے ریمارکس کا غلط استعمال کیا اور تجارتی استحصال کیا ہے۔ اس درخواست میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ قانونی شعبے میں جعلی وکلا اور جعلی ڈگریوں کی آزادانہ تحقیقات کروائی جائیں اور یہ تحقیقات ترجیحاً سنٹرل بیورو آف انویسٹیگیشن (سی بی آئی) کے ذریعے کرائی جائیں۔
بھارت مین گزشتہ ماہ کاکروچ جنتا پارٹی اس وقت سامنے آئی تھی جب بھارتی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سوریا کانت نے ایک مقدمہ کی سماعت کے دوران بے روزگار نوجوانوں کے لیے کاکروچ اور پیراسائٹس جیسے الفاظ استعمال کیے تھے۔
یہ بھی پرھیئے: بے روزگاروں کی سنی گئی،حکومت نئے مالی سال میں بیس لاکھ نوکریوں کا سیلاب لائےگی