ڈھاکہ میں اسلامی بینک کے ہیڈ آفس کے سامنے احتجاج، آنسو گیس اور ساؤنڈ گرنیڈ سے متعدد زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(سلیم رضا)موتی جھیل، ڈھاکہ میں بینک کے ہیڈ آفس کے سامنے ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں اسلامی بینک بنگلہ دیش PLC کے نومنتخب چیئرمین خورشید عالم کی تقرری کو منسوخ کرنے اور سابق منیجنگ ڈائریکٹر کی بحالی کا مطالبہ کیا گیا۔
پولیس پر الزام ہے کہ اس نے اسلامی بینک کسٹمر فورم کے بینر تلے ہونے والے احتجاج کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج کیا۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس، ساؤنڈ گرنیڈ اور واٹر کینن کا استعمال کیا۔
یہ واقعہ پیر کی دوپہر کو پیش آیا۔ اسلامی بینک اویئر کسٹمر فورم کے اراکین نے صبح سے ہی اسلامی بینک کے ہیڈ آفس کے سامنے بینرز اور فیسٹونز اٹھا رکھے تھے۔ انہوں نے بینک کے نو تعینات چیئرمین کے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے مختلف نعرے لگائے اور احتجاج جاری رکھا۔
پولیس نے پیر کی سہ پہر مظاہرین کو ہٹانے کیلئے کارروائی کی۔ ایک موقع پر، انہوں نے لاٹھی چارج کیا اور مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس، ساؤنڈ گرینیڈ اور واٹر کینن پھینکے۔ جس سے جائے وقوعہ پر خوف و ہراس پھیل گیا اور مظاہرین منتشر ہو گئے۔مظاہرین نے الزام لگایا کہ پولیس نے پرامن پروگرام کے دوران طاقت کا ناجائز استعمال کیا۔
حال ہی میں بنگلہ دیش بنک کے سابق ڈپٹی گورنر خورشید عالم کی بطور چیئرمین اسلامی بنک تقرری کے بعد اس کے حق اور خلاف کافی چرچے ہو رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستانی حکومت محبت میں لائن آف کنٹرول پار کر جانے والے نوجوان کو بچانے کیلئے حرکت میں آگئی