عمران خان کیخلاف 10 ارب ہرجانے کادعویٰ،شہباز شریف ویڈیو لنک پرعدالت میں  پیش

 یہ غلط ہے کہ میرے بیان حلفی کا ہر لفظ  اور  بانی پی ٹی آئی پر لگائے الزامات جھوٹے ہیں،وزیراعظم 

Jun 02, 2025 | 19:32:PM
عمران خان کیخلاف 10 ارب ہرجانے کادعویٰ،شہباز شریف ویڈیو لنک پرعدالت میں  پیش
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہین عتیق) ایڈیشنل سیشن جج یلماز غنی کی عدالت میں شہباز شریف کی طرف سے عمران خان کے خلاف 10 ارب ہرجانے کےدعوے کی سماعت کے دوران پیشی کے موقع وزیراعظم شہباز شریف نےکہا ہے کہ یہ غلط ہے کہ میرے بیان حلفی کا ہر لفظ غلط ہے،یہ بھی غلط ہے کہ بیان حلفی جھوٹا ہے،یہ بھی غلط ہے کہ میرے بیان حلفی میں بانی پی ٹی آئی پر لگائے گئے الزامات جھوٹے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج یلماز غنی کی عدالت میں ویڈیو لنک پرشہباز شریف  پیش ہوئے،بانی پی ٹی آئی کے وکیل محمد حسین چوٹیا  شہباز شریف پر جرح کررہے ہیں۔سماعت کےموقع پر وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میں عوام کا خادم ہوں، اس لئے پیراگراف نمبر 1 میں لفظ پبلک سروس استعمال کیا ہے،یہ غلط ہے کہ میرے بیان حلفی کا ہر لفظ غلط ہے، یہ بھی غلط ہے کہ بیان حلفی جھوٹا ہے، یہ بھی غلط ہے کہ میرے بیان حلفی میں بانی پی ٹی آئی پر لگائے گئے الزامات جھوٹے ہیں،

یہ غلط ہے کہ میرا بیان حلفی قانون تحت کسی بھی شہادت کی تعریف میں نہیں آتا،مجھے یاد نہیں ہے کہ 20 اپریل 2017 کو پانامہ کیس کا فیصلہ سپریم کورٹ سے ہوا تھا، 

یہ غلط ہے کہ میں نے بانی پی ٹی آئی کیخلاف دعوی سپریم کورٹ سے پانامہ کیس کا فیصلہ آنے کے بعد دائر کیا،یہ غلط ہے کہ میرا بیان حلفی میرے دعوی کے مندرجات کے مطابق نہیں ہے۔

عدالت کے روبرو بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے شہباز شریف کو  بیان حلفی کا پیراگراف 2 پیش کر دیا، اور شہباز شریف سے سوال کیا کہ ثابت کریں کہ بیان حلفی کا پیراگراف 2 آپکے دعوی کا حصہ ہے؟۔جس پر وزیر اعظم شہباز شریف نے پیراگراف 2 کا براہ راست جواب دینے سے انکار  کر دیا او کہا کہ اگر کوئی بات یا فقرہ آگے پیچھے ہو بھی گئی ہے تو کیا فرق پڑتا ہے، میں اس وقت براہ راست پیراگراف 2 کے دعوی کے مندرجات سے مطابقت بارے کوئی جواب نہیں دے سکتا، میں نہیں بتا سکتا کہ عدالت نے بیان حلفی داخل کرنے کیلئے کوئی حکم دیا تھا کہ نہیں۔

اس پر وزیر اعظم شہباز شریف کے وکیل نے اعتراض اٹھایا کہ بانی پی ٹی آئی کے وکیل میاں محمد حسین چوٹیا غیر ضروری سوال پوچھ رہے ہیں۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ یہ غلط ہے کہ دعوی دائر کرنے سے پہلے میں نے بانی پی ٹی آئی کو لیگل نوٹس بھیجنے کی کوئی رسید ساتھ نہیں لگائی، یہ غلط ہے کہ میں نے بانی پی ٹی آئی کو دعوی دائر کرنے سے قبل کوئی نوٹس تعمیل نہیں کرایا ہے۔
عدالت نے کیس کی مزید سماعت21جون تک ملتوی کر دی اور آئندہ تاریخ پر پھر شہباز شریف کو جرح کے لیے پابند کردیا۔
یہ بھی پڑھیں:190 ملین پاؤنڈ کیس، نیب نے خصوصی پراسیکیوشن ٹیم تشکیل دیدی