وزارت خزانہ کا کرپٹو کرنسی ریگولیشنز کے لیے کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزارت خزانہ نے کرپٹو کرنسی ریگولیشنز کے لیے کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا، کمیٹی میں اسٹیٹ بینک، ایس ای سی پی کے نمائندے شریک ہوں گے ،
وزیر خزانہ کی زیر صدارت پاکستان کرپٹو کونسل کے اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ کمیٹی میں قانون ڈویژن اور آئی ٹی و ٹیلی کام ڈویژن کے نمائندے شریک ہوں گے۔
وزارت خزانہ کے مطابق کمیٹی مجوزہ قوانین کا جائزہ لے گی،کمیٹی ایک مضبوط فریم ورک اور گورننس ڈھانچے کی تجاویز پیش کرے گی،کمیٹی کی تجاویز کو پاکستان کرپٹو کونسل کے آئندہ اجلاس میں زیر غور لایا جائے گا۔
ریگویشنز سے بلاک چین کو ذمہ داری کے ساتھ اپنایا جا سکے،ریگویشنز سے سرمایہ کاروں کا تحفظ کیا جا سکے اور مالی شمولیت کو فروغ دیا جا سکے، اجلاس میں وزیر مملکت / وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے بلاک چین و کرپٹو اور پاکستان کرپٹو کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جناب بلال بن ثاقب نے آن لائن شرکت کی۔
چیئرمین سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان ، قانون و انصاف ڈویژن کے سیکرٹری، اور وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن کے سیکرٹری نے اجلاس میں ذاتی حیثیت میں شرکت کی، وزارت خزانہ کے مطابق اجلاس میں پاکستان میں ڈیجیٹل اور ورچوئل اثاثوں کے لیے مجوزہ ریگولیٹری فریم ورک پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزارت خزانہ نے بتایا کہ ریگولیٹری فریم ورک کا مقصد بین الاقوامی معیارات اور جدید ٹیکنالوجی کے رجحانات سے ہم آہنگ ہونا ہے، اجلاس میں ملک میں ڈیجیٹل فنانس اور کرپٹو ایکو سسٹم کی نگرانی اور ریگولیشن کے لیے ایک خودمختار ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کے مختلف پہلوؤں پر بھی غور کیا گیا۔
کونسل کے ارکان نے ایک محفوظ، شفاف اور اختراع کی حوصلہ افزائی کرنے والے ریگولیٹری ماحول کو یقینی بنانے کے لیے قیمتی تجاویز پیش کیں،حکومت ایک جدید اور مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ مالیاتی نظام کی تشکیل کے لیے پُرعزم ہے۔
یہ بھی پڑھیں:انٹربینک میں ڈالر سستا، اوپن مارکیٹ میں مستحکم