"عینک والا جن"کی واپسی،ایچ ڈی میں دوبارہ زندہ ہوگیا

Jun 02, 2025 | 14:58:PM
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان ٹیلی ویژن نے ماضی کا سپر ہٹ ڈرامہ"عینک والا جن" ایچ ڈی میں دوبارہ ریلیزکر دیا۔

یہ شہرۂ آفاق بچوں کا ڈرامہ پہلی بار 1993 میں نشر ہوا تھا اوراس کی مقبولیت کا یہ عالم تھا کہ بچے شام کے وقت کھیل کود چھوڑ کر اس کا انتظار کیا کرتے تھے،اب پی ٹی وی اسے نئی نسل تک پہنچانے کے لیے جدید ویژول کوالٹی میں پیش کررہاہے ۔

جادوئی قوتوں کاحامل نستورجن اس کہانی کا مرکزی کردار ہے جو اپنی دنیا کوہ قاف سے زمین پر آتا ہے اور یہاں ایک ذہین لڑکے عمران سے دوستی کرلیتا ہے، اس کے بعد جادوئی دنیا کے دروازے کھلتے ہیں جہاں بل بتوڑی کی چالاکیاں، زکوٹا جن کی سادگی، اور سامری جادوگر کی شعبدہ بازیاں ناظرین کواپنے سحرمیں جکڑلیتی ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں:ماہرہ خان اورہمایوں سعید کی فلم"لوگُرو" کا پشتو گاناریلیز

اس ڈرامے میں اس وقت کے محدود وسائل کے باوجود جو سپیشل ایفیکٹس استعمال کیے گئے،وہ اپنی مثال آپ تھے، اور وہی جملے آج بھی پاکستانی کلچر میں زندہ ہیں۔

اب "عینک والا جن" کی تمام اقساط پی ٹی وی کے آفیشل یوٹیوب چینل پر دستیاب ہیں،اس لیے جو لوگ بچپن کی یادوں کو تازہ کرنا چاہتے ہیں ان کے لیے یہ کسی تحفے سے کم نہیں۔