نوشہرو فیروز : ٹرک اور کوچ میں ٹکر سے ایک شخص جاں بحق

Jun 02, 2025 | 10:35:AM
نوشہرو فیروز : ٹرک اور کوچ میں ٹکر سے ایک شخص جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)نوشہرو فیروز میں مسافر کوچ اور ٹرک کے درمیان ٹکر کے باعث ایک شخص جاں بحق جبکہ 10 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق یہ حادثہ مہران ہائی وے پر پیش آیا، جہاں ایک ٹرک اوور ٹیکنگ کے دوران مسافر کوچ سے ٹکرا گئی۔ 

پولیس نے بتایا کہ حادثے میں زخمی ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں، جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔