محکمہ موسمیات کی عید کے تینوں روز بارش کی پیشگوئی

Jun 02, 2025 | 09:34:AM
محکمہ موسمیات کی عید کے تینوں روز بارش کی پیشگوئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )گرمی کے ستائے شہریوں کیلئےخوشخبری ، عید ٹھنڈی گزرے گی، عید الاضحٰی عید کے تینوں دن بارش کی پیشگوئی کر دی ۔

 تفصیلات کےمطابق  محکمہ موسمیات نے عید کے تینوں روز بارش کی پیشگوئی  کر دی ۔اسلام آباد سمیت بالائی علاقوں میں گرد آلود ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش  کا امکان ہے ،بالائی علاقوں میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے 2 جون سے 5 جون تک جاری رہنے کا امکان ہے، جنوبی پنجاب کے علاقوں میں بھی گرد آلود ہوائیں چلنے کی پیشگوئی، کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئےالرٹ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا، کولوراڈو میں ریلی پر حملہ، 6 افراد زخمی

 دوسری جانب بابو سر ٹاپ پر برفباری ہوئی جس کے باعث جون میں جنوری کے نظارے دیکھنے کو مل گئے. مانسہرہ کے سیاحتی مقام بابو سر ٹاپ پر برفباری ہوئی جس کے باعث جون میں جنوری کے نظارے دیکھنے کو مل گئے، بٹہ کنڈی، جل کھڈ، بیسر اور دیگر پہاڑوں پر بھی سفیدی چھا گئی، موسم مزید سرد ہو گیا، آئندہ 24 گھنٹے تک مزید برفباری کی پیشگوئی کر دی گئی۔

بالائی علاقوں میں بادلوں کی بھی انٹری ہوگئی، بالاکوٹ، ناران، کاغان میں جم کر بارش ہوئی، مری، گلیات، راولپنڈی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی گئی، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی چند مقامات پر بادل برسنے کا امکان پیدا ہوگیا۔