سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے رانا ثنا اللہ سے متعلق بڑا دعویٰ کر دیا

Jun 02, 2022 | 11:23:AM
شیخ رشید،رانا ثنا،عمران خان
کیپشن: شہباز شریف عوام کو مہنگائی کی چکی میں ڈال رہے ہیں: شیخ رشید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے رہنما شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پاکستان کو عالمی سازش کے تحت خانہ جنگی میں جھونکا جا رہا ہے۔

 سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے بیان میں کہا کہ آصف زرداری ایک انٹرویو میں تسلیم کرچکے ہیں کہ امریکی صدر جوبائیڈن ان کا دوست ہے اور مراسلے کے بارے میں اس نے مجھے کچھ نہیں بتایا۔

 انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف عوام کو مہنگائی کی چکی میں ڈال رہے ہیں جس سے بیروزگاری بڑھے گی، چوری اور ڈاکے عام ہوں گے اور خود کشیاں ہوں گی۔ ملک میں امن و امان کا مسئلہ ہوگا اور سیاسی خلفشار سے خانہ جنگی جیسے حالات پیدا ہوں گے۔

 یہ بھی پڑھیں:حنیف عباسی وزیراعظم کے معاون خصوصی کے عہدے سے مستعفی

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اجرتی قاتل رانا ثنا اللہ ملک میں صوبوں اورمرکز کو لڑانا چاہتا ہے۔ وزرا اعلیٰ کو دارالحکومت اسلام آباد میں داخل ہونے سے روکا جارہا ہے۔سپریم کورٹ ہی ان قوتوں کو بے نقاب کرسکتا ہے جنہوں نے ملک کو انتشار،خلفشار اورمعاشی بحران میں ڈالا۔ اسرائیل کو تسلیم کرنے کے پیچھے کون ہے اورکیا مقاصد ہیں۔ کشمیریوں کے خون سے غداری کرکے بھارت سے تجارت کس کے کہنے پرشروع کی جارہی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ عمران خان 30 فیصد کم نرخ پرروس سے گیس، گندم اورپٹرول لے رہے تھے جو آج 30 فیصد رعایت پربھارت لے رہا ہے۔ سامراجی طاقتوں نے عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کر کے روس کے ساتھ اس منصوبے کو ناکام بنا دیا اور اپنے ایجنٹوں کو اقتدارمیں لے آئے۔