چارسدہ میں دو عورتوں اور ایک مرد کا قتل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ملک رحمان) ضلع چارسدہ کے علاقے مٹہ مغل خیل میں فائرنگ کرکے 3 افراد کو قتل کردیا گیا۔
مقتولوں میں دو خواتین ہیں اور ایک مرد ہے۔ قتل کی وجہ معلوم نہیں ہو ئی۔ پولیس نے تین لاشیں ہسپتال بھجوائی ہیں جہاں ان کا پوسٹ مارٹم ہو گا۔ اب تک کوئی گرفتاری نہیں ہوئی۔